بلوچستان میں تین ہفتوں تک شاپنگ مال، ریستوران اور بازار بند رکھنے کے احکامات جاری

0
75

بلوچستان میں تین ہفتوں تک شاپنگ مال، ریستوران اور بازار بند رکھنے کے احکامات جاری

بلوچستان میں تین ہفتوں تک شاپنگ مال، ریستوران اور بازار بند رکھنے کے احکامات جاری

صوبے میں کورونا وائرس سےمتاثرین کی تعداد 92 ہوچکی ہے۔ فوٹو، فائل

صوبے میں کورونا وائرس سےمتاثرین کی تعداد 92 ہوچکی ہے۔ فوٹو، فائل

بلوچستان کے محکمۂ داخلہ نے تین ہفتوں تک صوبے بھر کے تمام شاپنگ مال، ریستوران اور بازار بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں، شہر میں چلنے والی بسیں اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند رہیں گی۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 11 کیسز کی تصدیق کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 92ہوگئی۔ جس کے بعد محکمہ داخلہ نے صوبے میں تمام مارکیٹس، ریستوران اور شاپنگ مالز  تین ہفتوں کیلئے رکھنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ریسٹورینٹس سے کھانا لے جانے اور گھر پہنچانے کی اجازت ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق شہروں میں چلنے والے بسیں اوربلوچستان سے چلنے والی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ  بھی تین ہفتوں کیلئے بند رہیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here