پاکستان میں کروناوائرس سے پہلی ہلاکت،سرکاری سطح پر تصدیق کردی گئی

1
159
کرونا وائرس
کرونا وائرس

مردان پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث پہلا شخص ہلاک ہو گیا ،صوبائی حکومت نے تصدیق کردی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردان سے تعلق رکھنے والا شخص کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ مرنے والے شخص کی عمر پچاس برس تھی اور وہ 9 مارچ کو سعودی عرب سے واپس آیا تھا ،اس کے کرونا وائرس کا ٹیسٹ 17مارچ کو کیا گیا تھا جو کہ مثبت آیا تھا ۔

یہ بات واضح رہے اس سے پہلے کرونا وائرس سے ہلاکتوں کے دو مشتبہ کیسز سامنے آچکے ہیں جن کی حکومتی سطح پر تردید کی گئی ہے ۔پہلا کیس لاہور میں سامنے آیا جہاں میو ہسپتال میں ایک شخص کی مبینہ طور پر کرونا وائرس سے ہلاکت کی خبریں سامنے آئیں لیکن حکومت نے اس کی تردید کردی ۔دوسرے شخص کا تعلق چلاس سے تھا جس کی عمر نوے سال تھی اور گلگت بلتستان کے ترجمان فیض اللہ فراق نے تصدیق کی تھی کہ مرنے والے شخص کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم واقع کے بعد ڈاکٹر ظفر مرز ا نے اس خبر کی بھی تصدیق کردی تھی ۔

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here