لاک ڈاؤن 21 اپریل تک برقرار رہے گا، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

کوئٹہ(اردو ٹاؤن تازہ ترین اخبار-07اپریل2020ء) بلوچستان لاک ڈاؤن میں 2 ہفتوں کی توسیع کر دی ہے۔ لاک ڈاؤن 21 اپریل تک برقرار رہے گا، صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ کورونا وائرس نےاس وقت پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ابھی تک پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3800 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 54 افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ مہینے حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا تھا تا کہ وائرس کا مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ لیکن اب ہر صوبائی حکومت صوبے کے حالات کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں توسیع کے معاملے کو دیکھ رہی ہے۔

اسی سلسلے میں بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں 2 ہفتوں کی توسیع کر دی ہے جس کے بعد لاک ڈاؤن 21 اپریل تک برقرار رہےگا۔اس سے قبل کورونا وائرس کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے وفاق سے فوج کی مدد طلب کرلی تھی۔ بلوچستان ۔حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو سول اختیارات دینے کے لیے خط لکھ دیا تھا۔صوبے بھر میں ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کو سول اختیارات حاصل ہوں گے۔
ا س کے علاوہ پنجا ب میں بھی گزشتہ روز ختم ہونے والے لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کے بعد اسے بھی 14 اپریل تک ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال بہتری کی طرف نہ گئی تو لاک ڈاؤن میں اضافہ کر دیا جائےگا۔ اس وقت پورے ملک میں کورونا وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے۔ پاکستان بھر میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 3800 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 54 افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، اسی سلسلے میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے تا کہ وائرس کا مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here