حادثے میں انسٹرکٹر مینجر عمر اور تربیتی پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان شہید ہو گئے

گجرات (اردو ٹاؤن اخبار تازہ ترین 13 اپریل 2020 ء ) پاک فوج کا تربیتی طیارہ مشاق گجرات میں گر کر تبا ہ ہو گیا ، 2 پائلٹ شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کا تربیتی طیار گر کر تباہ ہو گیا جس میں دو پائلٹ شہید ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں انسٹرکٹر مینجر عمر اور تربیتی پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان شہید ہو گئے۔
میجر عمر کا تعلق گجرات جبکہ لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار سے تھا۔ آئی ایس پی آرکی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ معمول کے مطابق پرواز پر تھا ، گر کر تباہ ہو گیا ، دو پائلٹ شہید ہو گئے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے اس سے قبل اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کرتباہ ہو گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تیارہ ایف-16 تھا۔اس افسوسناک واقعے میں پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہو گئے تھے ۔اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے مارچ کے مہینے میں شہر کی فضاؤں میں جیٹ طیاروں کی آوازیں اور اڑان کوئی غیر معموملی بات نہیں۔11 مارچ کی صبح اسلام آباد کےمعروف تجارتی مرکز آبپارہ میں دکاندار جب گاہکوں سے بھاؤ تاؤ کر رہے تھے تو اس دوران جنگی جہازوں کی آوازیں فضامیں گونجیں۔
اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک شہری نے بتایا کہ جب جہاز فضا میں بلند ہوا تو ہم آبپارہ مارکیٹ سے دیکھ رہے تھے۔پھر وہ سیدھا نیچے کی جانب آیا۔ہم خوفزدہ ہو گئے کیونکہ وہ نیچے آ رہا تھا۔پھر ہم نے جہاز کو واپس اوپر اٹھتے نہیں دیکھا۔چند ہی سیکنڈ میں زمین ہلی اور جس جگہ دھواں اٹھتا دکھائی دیا تو ہم نے جائے حادثے کی طرف دوڑ لگا دی۔ایک اور عینی شاہد کے مطابق جب وہ حادثے کی جگہ پہنچے تو علاقے میں ہائی ٹرانسمیشن لائن گری ہوئی تھی،درخت اور بجلی کے کھمبے ٹوٹ ہوئے تھے۔طیاروے کے ٹکڑوں سے دھواں اُٹھ رہا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here