ٹیلی کام سیکٹر، سمال انڈسٹریز، سٹاک مارکیٹ ، جنرل سٹور، کریانہ ، سبزی منڈی، ڈرائی کلینر، فوڈ چین،ایل پی جی فلنگ سٹیشن ، خیراتی ادارے، بیج ، کھاد ، فلورملز،زرعی ادویات بنانے والی کمپنیوں، درزی، پلمبر الیکٹریشن، مکینک اور حجام کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ حاصل ہوگا

لاہور (اردو ٹاؤن اخبار تازہ ترین 15 اپریل 2020ء ) پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں 25اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ 42 سے زائد صنعتوں کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹیلی کام سیکٹر، ایس ای سی پی ، سٹاک مارکیٹ ، جنرل سٹور، کریانہ ، سبزی منڈی، ڈرائی کلینر، فوڈ چین کو اس لاک ڈاؤن سے استثنیٰ حاصل ہے۔
جبکہ ایل پی جی فلنگ سٹیشن ، خیراتی ادارے، فوڈ آئٹم بنانے والوں، بیج ، کھاد ، فلورملز،زرعی ادویات بنانے والی کمپنیاں بھی لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ ہونگی۔ جاری نوٹفکیشن کے مطابق مذہبی رسومات، بالخصوص آخری روسومات اور تدفین کی بھی اجازت ہوگی۔ ساتھ ہی ساتھ نرسیوں، الیکٹریشن ، بک شاپ کیمیکل انڈسٹری، گلاس بنانے والے یونٹس اور دوا سازانڈسٹری، پراپرٹی ڈیلرز ، ایکسپورٹ سیکٹر، روڈ کسنٹرکشن سے منسلک شعبوں کو لاک ڈاؤن سے ا ستثنیٰ حاصل ہوگا۔

واضح رہے اس سےقبل وفاق کی جانب سے ملک میں لاک ڈاؤن 30 اپریل تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔لاک ڈاؤن کے بعد کھلنے والے شعبوں سے متعلق بھی قواعد و ضوابط طے کرلیے گئے ہیں۔حکومت نے ہنر سے متعلق تجارت اور کاروبار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد درزی، پلمبر الیکٹریشن، مکینک اور حجام کی کاموں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
فضائی سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت عوامی اجتماعات،شادی ہالز،سینما اور عوامی مقامات بند رہیں گے۔ جبکہ و فاق کی جانب سے 10 کم رسک والی انڈسٹریز کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دیا گیا ہے ۔ آٹو موبائل ، اسیمبلز ، بک شاپس کو لاک ڈاؤن میں رعایت ملنے کا امکان ہے۔ صنعتوں کو استثنیٰ دو مراحل میں دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here