عوام گھروں سے نہ نکلیں، ناگزیر حالات میں شناختی کارڈ ساتھ رکھیں، راجا فاروق حیدر

آزادکشمیر(اردو ٹاؤن تازہ ترین اخبار-24مارچ2020ء) ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے بعد آزاد کشمیر کے وزیراعظم کی جانب سے بھی لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی 3 ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا جائے گا تا کہ لوگ باہر نہ نکلیں اور کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ عوام کی کسی بھی قسم کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے، ضرورت کے وقت بھی گھر کے ایک فرد کو باہر جانے کی اجازت ہو گی، ناگزیر حالات میں اگر گھر سے باہر جانا پڑ جائے تو اپنا شناختی کارڈ اپنے پاس رکھیں۔

راجہ فاروق حید ر نے بات کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے وہ اپنے طور پر بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں اور خود کو گھروں میں بند رکھیں کیونکہ یہی ایک واحد راستہ ہے جس سے کورونا وائرس کو مزید پھیلنےسے روکا جا سکتا ہے۔

ابھی تک پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 877 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں ہر گزرتےدن کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد ابھی تک صورتحال کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہوا۔گزشتہ روز سندھ میں 42، پنجاب میں 24، گلگت میں 9، خیبرپختونخوا میں 7، اسلام آباد میں 4 اور بلوچستان میں 2 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد حالات کی سنجیدگی کا اندازہ لگاتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ نے فوج مدد لینے کا فیصلہ کیا تھا اور ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 877 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here