جاپان نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کر دی

اسلام آباد (اردو ٹاؤن تازہ ترین اخبار-02اپریل2020ء) جاپان نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 20 لاکھ ڈالر امداد فراہم کر دی۔اسلام آباد میں جاپانی سفارتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حکومت جاپان نے یونیسف کے ذریعے 16لاکھ 20ہزار ڈالر اور عالمی ادارے آئی او ایم کے زریعے پانچ لاکھ چالیس ہزار ڈالر پاکستان کو کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاپان کی امداد سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج ومعالج کی استعداد کو بڑھانے اور وباء کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔پاکستان میں جاپان کے سفیرنے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام وباء کے نمٹنے کے لئے موثر کوششیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاپان نے وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔

وفاقی وزیر اقتصادی امورحماداظہر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون پرجاپان کی حکومت کے شکر گزار ہیں ۔

بدھ کو ٹویٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ ہم کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے یونیسیف اورآئی اوایم کے ذریعے 20 لاکھ ڈالرکی گرانٹ پر جاپان کی حکومت کے شکر گز ارہیں۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ جاپان نے صحت عامہ کے شعبہ میں منصوبوں کیلئے خرچ نہ ہونے والی گرانٹس میں سے 2.5 ارب روپے مختص کئے ہیں جووباء سے نمٹنے کیلئے استعمال میں لائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے31 افراد کی ہلاکت چکی ہے ،مزید کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2291 تک جا پہنچی ہے۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سندھ میں کورونا سے مزید 3 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے تاہم مرتضیٰ وہاب کی جانب سے یہ نشاندہی نہیں کی گئی کہ مزید 3 صحت یاب افراد کا تعلق کس شہر سے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here