30 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل کیسز کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار 887 ہو گئی

واشنگٹن (اُردو ٹاؤن اخبار تازہ ترین۔ 10 اپریل 2020ء) امریکہ میں آج بھی 1782 افراد موت کی نیند سو گئے۔ 30 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل کیسز کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار 887 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں دردناک ہفتے جاری ہیں، امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ کو دردناک ہفتوں کا سامنا کر پڑ سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ کی بات درست ثابت ہوئی اور آج امریکہ واقعی ہی کربناک حالات کا شکار ہو چکا ہے۔
امریکہ میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل 2 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے۔ گزشتہ روز ہلاک ہونے افراد کی تعداد 1973 تھی جبکہ اس سے پہلے دن ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1935 ریکارڈ کی گئی تھی۔ مزید تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مسلسل آٹھویں روز بھی 1 ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں آج 17 سو 83 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جوکہ کسی بھی ملک میں آج ہونے والی ہلاکتوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
گزشتہ روز بھی امریکہ میں ریکارڈ ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ جون ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 16 ہزار 697 تک جا پہنچی ہے جبکہ 30 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد 4 لاکھ 68 ہزار 887 کی سطح کو جا پہنچی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here